Live Updates

خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے

آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، فوج اور عوام کے آمنے سامنے آنے سے فوج کا ادراہ تباہ ہوتا ہے، عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو پیغام

muhammad ali محمد علی اتوار 3 اگست 2025 00:11

خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 02 اگست 2025ء ) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے، علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے، خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے، علی امین کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں وفاق کو ایک اور فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے، فوج اور عوام کے آمنے سامنے آنے سے فوج کا ادراہ تباہ ہوتا ہے، آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، وہاں کے نظام کے مطابق بات چیت سے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے، آج بیٹوں سے فون پر میری بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات کتابیں بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے بچے تحریک میں حصہ لیں گے، میرے بچے اگر مجھ سے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکپسائر ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔

  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے۔ علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہےہیں، سوموار کو جمائمہ خان کی نمائدہ سفارت خانہ جائے گی تاکہ قاسم اور سلیمان کے ویزے کے بارے میں خود جاکر پوچھ کر آئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات