Live Updates

جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے

ہم نے بتا دیا تھا کہ تحریک کے ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں ہائبرڈ نظام نہیں کہتی، ہم کہتے اگر ہائبرڈ نظام ہے تو پھرچاروں صوبوں میں کہنا چاہئے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 اگست 2025 21:29

جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اگست 2025ء ) جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے،ہم نے بتا دیا تھا کہ تحریک کے ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین پاکستان یا کسی اورالائنس کا حصہ نہیں ہے ،آئندہ کیا ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جب تک ہم نے نہیں بتایا تھا کہ ہم اس الائنس کا حصہ نہیں بن سکتے تو اس وقت تک ہم اچھے لوگ تھے 26ویں ترمیم کے حوالے سے بھی ہم پر اس طرح کی سیاسی فائرنگ نہیں ہوتی تھی، جب ہم نے احترام سے بتا دیا ہے کہ ہماری جنرل کونسل کے سیشن میں طے ہوا ہے کہ ہم تحریک کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

(جاری ہے)

ہم نے پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی وضاحت مانگی لیکن ہمیں جواب نہیں دیا گیا۔

جب ہم نے انکار کردیا تو پھر ہم پر الزامات آئے تھے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں یہ وہی جے یوآئی ہے جس کے گھر کے چکر لگا کرتے تھے، اب جو مرضی کہہ لیں۔ اب 72 سیٹوں کی بجائے بے شک 172 کہتے رہیں۔ ہم نے بڑے احترام کے ساتھ پی ٹی آئی سے معذرت کی تھی کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر ملک میں ہائبرڈ نظام ہے تو پھر تین میں نہیں چاروں صوبوں میں کہنا چاہئے ، لیکن پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں ہائبرڈ نظام کی بات نہیں کرتی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے لیکن سیاست یا کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے، آج بیٹوں سے فون پر میری بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات