چنیوٹ، دریائے چناب میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے،

دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،تیسرے کی تلاش جاری

جمعرات جون 16:08

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) دریائے چناب کھوہ قاضیاں کے مقام پر نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے۔دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں تیسرے کی تلاش جاری بچوں کو بچانے کیلئے ریسکیوٹیمیں روانہ ہو گئیں ۔۔پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔بچوں کی عمریں 12 سی14سال بتائی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب چنیوٹ کھوہ قاضیاں کے مقام پر دریا میں نہانے والے تین بچے اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔ریسکیو کے مطابق بچوں کی عمریں 15سال سے کم بتائی گئی ہیں تاہم امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ڈوب جانے والے بچوں میں سیف اللہ ولد ملک ظہورعمر12سال،حسیب ولد ملک ذوالفقارعمر12سال ،عاقب ولد محمد آصف عمر14 سال شامل ہیں ۔بچے اہل خانہ کو بتائے بغیر گھر سے نہانے گئے تھے ۔دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :