پرویز مشرف بزدل انسان ہیں، وہ کبھی نہیں آئیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب کھیلا جا رہا ہے، ڈر ہے کوئی نیا نظریہ ضرورت، پی سی او یا ایل ایف او نہ آ جائے، پراسیکیوشن کو جو رات پڑھایا جاتا ہے وہ صبح بیان کر دیتے ہیں، گفتگو

جمعرات 14 جون 2018 17:35

پرویز مشرف بزدل انسان ہیں، وہ کبھی نہیں آئیں گے، کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہیں، وہ کبھی نہیں آئیں گے ، مشرف کو لانے کا پروگرام بن گیا ہے تو ایک نیا نظریہ ضرورت جنم لے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب کھیلا جا رہا ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوّل تو مشرف آئیں گے نہیں، آئے تو نظریہ ضرورت پیدا ہوگا ، میں اٴْن لوگوں کوکہنا چاہ رہا ہوں کہ آئین کیساتھ نہ کھیلا جائے کہ مشرف کو 3 نومبر کے آئین شکن اقدامات پر عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا، مجھے ڈر ہے کوئی نیا نظریہ ضرورت، پی سی او یا ایل ایف او نہ آ جائے، پراسیکیوشن کو جو رات پڑھایا جاتا ہے وہ صبح بیان کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ میرا کیس اس وقت استحقاق کمیٹی کے پاس ہے، واجد ضیا معزز رکن اسمبلی کو جھوٹا کیسے کہہ سکتے ہیں اگلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں واجد ضیا کو اپنی بات ثابت کرنی ہوگی، اگر کمیٹی نے واجد ضیا کو جھوٹا قرار دیا تو کیس ختم ہو جائے گا ۔نہوں نے کہا کہ 25جولائی کو بڑی عید ہو گی، جب ہم نظام بدلنے کے لیے نکلیں گے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا، ہم نظام آزاد کرائیں گے، بابائے قوم نے ہمیں ملک آزاد کر کے دیا تھا، ہم نظام آزادکرنے جا رہے ہیں۔