فیصل آباد، اسرار احمد خاں عرف منے خاں مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کامیاب ہوگئے

جمعرات 14 جون 2018 17:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سابق صد ررانا علی عباس ایڈووکیٹ اور ٹرسپورٹ اسرار احمد خاں عرف منے خاں مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کامیاب ہوگئے جبکہ راناثناء اللہ قومی اور صوبائی دونشستوں سے الیکشن لڑیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت نے اجازت دیدی ، پی ٹی آئی کے مسلم لیگ ن نے بھی کارکنوں کو نظرانداز کردیا، مقامی رہنمائوں کے بھی ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے ہیں کئی حلقوں میں احتجاج شروع ہوگیا ،آن لائن کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد ضلع بھر کی 9قومی اسمبلی اور 15صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں زیادہ تر پرانے ہی امیدواران جن میں عابد شیرعلی ،راناافضل خاں ،حاجی اکرم انصار ی ،میاں عبدالمنان ،طلال چوہدری ،عاصم نذیر،میاں فاروق، شہباز گجر،گوہرعلی بلوچ قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان اور صوبائی اسمبلی کیلئے نواز ملک شیخ اعجاز احمد ، راناثناء اللہ خاںمیاں طاہر جمیل ،الیاس انصاری ،فیقر حسین ڈوگر،اجمل آصف ،ظفراقبال ناگر سمیت دیگرکوٹکت جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ صفدر شاکر،رائو کاشف رحیم ،سیف اللہ گل،راناشوکت علی ، مسعود نذیر،زائد گورایہ ،جعفرہوچہ،شبیردادئو بٹ،زاہدعمران گجرکے نام ابھی زیرغور ہیں آن لائن کے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سابق وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کو قومی اور صوبائی کی دونشستوں سے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سابق صد ررانا علی عباس ایڈووکیٹ اور ٹرسپورٹ اسرار احمد خاں عرف منے خاںپہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں اور ان کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ جاری کردیئے ہیں،اسرار احمد خان کو پی پی 111کا ٹکٹ جاری کرنے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام اور رانا عباس ایڈووکیٹ کو پی پی 115کا ٹکٹ جاری کر پر چوہدری پرویز کموکا اور را نااسرار احمد کے حامیوں احتجاج کیا اور ضلع کونسل چوک میں گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا اور مرکزی قیادت سے ٹکٹوں کافیصلے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ اور چوہدری شیرعلی کے درمیان ایک عرصہ سیاسی اختلافات جاری ہیں اور ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک بار پھر دونوں گروپوں میں نوک جھوک کا آغاز ہو گیا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو انتخابات میں مسلم لیگ کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ،