Live Updates

مسلم لیگ (ن) لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور پنجاب اسمبلی کی تیس نشستوں پر اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 14 جون 2018 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور پنجاب اسمبلی کی تیس نشستوں پر اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی ہے اور بطور (ن) لیگی امیدوار باقاعدہ پارٹی جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے شاہدرہ کے رہائشی ملک ریاض، این اے 124 سے حمزہ شہباز شریف ،این اے 125 سے مریم نواز ،این اے 126 سے میاں مرغوب، این اے 127 سے سردار ایاز صادق ،این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق ،این اے 132 سے شہباز شریف ،این اے 130 سے خواجہ احمد حسان ،این اے 134 سے رانا مبشراور باقی حلقوں سے دیگر لیگی امیدوار شامل ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات