کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 17:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صدام نامی شخص کو قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔