سینیٹر اعظم سواتی کی فرانس کے سفیر سے ملاقات
دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی، دفاعی ، تجارتی اور تعلیمی میدانوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بھارتی مظالم کا نوٹس لے،اعظم سواتی
جمعرات 14 جون 2018 19:39
(جاری ہے)
سینیٹر اعظم خا ن سواتی نے جی ایس پلس کے مسئلے پر فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی برامدات کو یورپی منڈ یوں تک رسائی ملی ہے انہوں نے دفاع اور سیکورٹی کے معاملات اور غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے سلسلے میں فرانس کی معاونت کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے تاہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا اور عالمی برداری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چائیے۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہ داری کی اہمیت کا ذ کر کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام کی بدولت پاکستان اور خطے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے مدد ملے گی۔انہوں نے پاکستان اور فرانس کے مابین تجارتی حجم بڑھانے پر بھی زور دیا۔ فرانس کے سفیر نے سینیٹر اعظم سواتی کو بتایا کہ پاکستان فرانس کے لیے اہم ملک ہے اور سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اس ضمن میں موثر کردار ادا کرنا ہو گا اور سرمایہ کاری بورڈ کو ون ونڈو کے طور پر کام کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس میں مثالی تعاون رہا ہے تاہم پچھلے کچھ عرصے سے دفاع کے شعبے میں فرانس کی کمپنیوں کو کنٹریکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے پاکستان اور فرانس کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سفیر نے آگاہ کیا کہ چند ماہ قبل پاکستان کے دورے پر آئے فرانس کے پارلیمانی وفد نے سی پیک ، اوبی او آر اور بی آر آئی پر ایک تفصیلی رپوٹ جاری کی ہے۔انہوں نے سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.