قصو رسے ملک کے دیگر علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے گاڑیوں کے کرائیوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 20:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عید سے قبل عوام کی مجبور ی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے قصو رسے ملک کے دیگر علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے گاڑیوں کے کرائیوں میں 100فیصد اضافہ کرکے لوگوں لوٹنا شروع کر دیا ، عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل قصور سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے عید کا بہانہ بنا کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا قصور سے ملتان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا عملہ کرایہ ڈبل وصول کررہا ہے قصور سے دیپالپور کا کرایہ عام دنوں میں 120روپے وصول کیا جاتاہے جبکہ اب 200روپے تک وصول کئے جارہے ہیں قصور سے پاکپتن کا کرایہ 160روپے ہے مگر اب 300روپے وصول کیا جارہا ہے اسی طرح قصور سے عارف والا تک کا کرایہ 200روپے ہے اب 400روپے تک وصول کیا جارہا ہے اسی طرح قصور سے فیصل آباد پبلک ٹرانسپورٹ نان اے سی کا کرائیہ 150روپے ہے جبکہ اب 300روپے وصول کیا جارہا ہے اے سی بس کا کرایہ 200روپے ہے جبکہ عید کا بہانہ بنا کر 400روپے وصول کیا جارہا ہے قصور سے لاہو ر نان اے سی کا کرایہ 60روپے ہے مگراب 100روپے وصول کیا جارہا ہے جو مسافر زائد کرایہ دینے سے انکاری کرتا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بدمعاشی کرتے ہوئے گالی گلوچ کرنا شروع کر دیتا ہے اور مسافروں کو گاڑی سے نیچے اتار دیتا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :