پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 16 جون کو منائی جائے گی
ملک کے کسی بھی علاقے یا حصے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی: مفتی منیب الرحمان
محمد علی جمعرات 14 جون 2018 21:24
(جاری ہے)
تاہم دوسری جانب پشاور میں مفتی پوپلزئی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں شوال کے چاند کی 2 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
مفتی پوپلزئی کے اس دعوے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان بھر میں ایک روز عید منائے جانے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہوگا۔ جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہو گا۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہوگا۔ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں رہی،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں،کچھ دیربعد آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،جس پروزارت مذہبی کا کہنا تھا کہ روزے 29 ہوں یا 30 ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔ دوسری جانب عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔دوسری جانب شوال کے چاند سے متعلق تاحال متضاد اطلات ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسرے شہروں میں جانے والے لوگوں کوعیدالفطرکی چاند رات کا شدت سے انتظار ہے۔ عید الفطر پر پردیسیوں کا گھر جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ بس مالکان نے دوسرے شہروں میں جانے والے پردیسی مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنا شروع کردیے،زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کیخلاف ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس نے اورچارجنگ اور اورلوڈنگ کرنے پر287بسوں اور 116ویگنوں کا چالان بھی کیا تاکہ منہ مانگے کرائے لینے والوں کو روکا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.