پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں، ماہ رمضان کی رحمتوں برکتوں اورروزہ داروں کی پر مشقت عبادات کے بعد عید اللہ کا انعام ہے،

اہل ایمان کیلئے شیطان کے حملوں سے بچنے کیلئے روزہ ڈھال تھا اب ایمانی اور عملی طاقت کے ساتھ اپنے آپ کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھا جائے، اہل پاکستان کیلئے انتخابات میں نظام مصطفیٰؐ کیلئے ووٹ دینی اور قومی فریضہ ہے جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا نواب پورہ میں عوامی افطارپروگرام سے خطاب

جمعہ 15 جون 2018 17:31

لاہور/نواب پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہاہے کہ ماہ رمضان کی رحمتوں برکتوں اورروزہ داروں کی پر مشقت عبادات کے بعد عید اللہ کا انعام ہے، اہل ایمان کیلئے شیطان کے حملوں سے بچنے کیلئے روزہ ڈھال تھا اب ایمانی اور عملی طاقت کے ساتھ اپنے آپ کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھا جائے، اہل پاکستان کیلئے انتخابات میں نظام مصطفیٰؐ کیلئے ووٹ دینی اور قومی فریضہ ہے ۔

جمعہ کو متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی رحمتوں برکتوں اورروزہ داروں کی پر مشقت عبادات کے بعد عید اللہ کا انعام ہے، اہل ایمان کیلئے شیطان کے حملوں سے بچنے کیلئے روزہ ڈھال تھا اب ایمانی اور عملی طاقت کے ساتھ اپنے آپ کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھا جائے، اہل پاکستان کیلئے انتخابات میں نظام مصطفیٰؐ کیلئے ووٹ دینی اور قومی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا لیاقت بلوچ نے نواب پورہ میں عوامی افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 2018 ء کے عام انتخابات کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوانوں کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں ۔ متحدہ مجلس عمل عید کے بعد بھر پور اور ہمہ گیر رابطہ عوام مہم شروع کردے گی ۔

تمام دینی قوتیں متحدہو کر سیکولر اور عوام دشمن نظام کو شکست دیں گی ۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران کو متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے ۔ تمام امیدواران انتخابی نشان ’’ کتاب‘‘ پر انتخاب لڑیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی پارلیمانی بورڈ میں صوبائی پارلیمانی بورڈ ز کی سفارشات منظور کی گئی ہی ۔ چند اختلافی نشستوں پر بھی فیصلے ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ ، حافظ رضوان ، آصف بھٹی ، حافظ ذیشان نے بھی خطاب کیا ۔متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹریٹ کے مطابق لیاقت بلوچ 17 جون کو حیدر آباد ،18 جون این اے 130 لاہور ،21 جون گوجرانوالہ ، راولپنڈی ،22 جون ڈیرہ غازیخان اور 24 جون کو سرگودھا میں عوامی عید ملن پرگراموں میں شرکت اور خطاب کریں گے۔