پاکستان تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم سے اہم رابطہ، آئی بی کی سیاست میں دلچسپی اور سرگرمیوں کے فوری نوٹس کا مطالبہ

کردیا اور کہاکہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخاب کیلئے آئی بی کے سربراہ کو فوری ہٹاکر سیاسی سیل ختم کیا جائے،تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر علی حیدر زیدی کا جسٹس (ر) ناصر الملک کو خط

جمعہ 15 جون 2018 20:55

پاکستان تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم سے اہم رابطہ، آئی بی کی سیاست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم سے اہم رابطہ کرکے مبینہ طور پر انٹیلی جنس بیورو کی سیاست میں دلچسپی اور سرگرمیوں کے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخاب کیلئے آئی بی کے سربراہ کو فوری ہٹاکر سیاسی سیل ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر علی حیدر زیدی نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو خط بھجوا دیا اور کہاکہ سیاست میں انٹیلی جنس بیورو کے کردار پر کڑی تنقید انٹیلی جنس بیورو کی سیاست میں دلچسپی اور متنازعہ کردار سنگین نتائج کا موجب بنے گا، گزشتہ کئی برسوں سے آئی بی کا نواز شریف سے لگا باعث تشویش ہے، علی زیدی نے کہاکہ انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ آفتاب سلطان سپریم کورٹ سے نااہلی کے باوجود نواز شریف کی خدمت کرتے رہے، مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے آفتاب سلطان نے اپنی ہی سربراہی میں مخصوص ٹولے پر مشتمل "سیاسی سیل" قائم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آفتاب سلطان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نون لیگ کی حکومت نے 2 ماہ تک آئی بی کا سربراہ مقرر نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سلیمان خان کی تقرری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ نون لیگ کے مفادات کی نگہبانی کیلئے "سیاسی سیل" کی مشاورت سے نیا سربراہ مقدرکیا گیا، شجاعت اللہ قریشی، اویس ایوب، بلال ریاض برکی ، نفیس مکی اور فواد اسد اللہ سیاسی سیل کا مرکزی حصہ ہیں، یہ سیل ایک ہاوسنگ سوسائٹی بھی چلا رہا ہے جس سے پیدا ہونے والا سرمایہ سیاسیاکھاڑ پچھاڑ میں استعمال کیا جارہا ہے، علی زیدی نے مزید کہاکہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخاب کیلئے آئی بی کے سربراہ کو فوری ہٹاکر سیاسی سیل ختم کیا جائے۔