ہائیکورٹ کے آٹھ معزز ججز کیلئے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے حلقے مختص

جمعہ 15 جون 2018 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ معزز ججز کیلئے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے حلقے مختص کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے معزز ججز صاحبان بطور اپیلٹ ٹربیونل ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔