میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے ،ْآصف علی زرداری

جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ،ْ صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 12:40

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔

آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔انہوںنے کہاکہ پچھلی حکومت نے جو غلط کام کیے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔