نگران وزیراعظم ناصر الملک کی عیدالفطر کے موقع پر سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات ،ْعید کی مبارکباد

پیر 18 جون 2018 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم ہائوس میں سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربارہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے وزیراعظم ہائوس میں نماز عید ادا کی۔