عام انتخابات،پشاورسے ڈھائی سوسے زائدامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نادہندہ،سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیراورانکی اہلیہ نیب زدہ نکلیں،9اراکین کی دوہری شہریت

پیر 18 جون 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عام انتخابات2018ء کیلئے امیدواروں کی جانب سے جمع کردہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے پشاورسے اب تک ڈھائی سوسے زائد کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہوچکاہے خیبرپختونخواکے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نادہندہ اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نیب زدہ نکلے کاغذات کی جانچ پڑتال کاآج آخری روز ہے ۔

(جاری ہے)

پشاورسے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 378کاغذات نامزدگی جمع کئے جاچکے ہیں جن میں سے ڈھائی سے زائد کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکاہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں سے 9کی دوہری شہریت نکل آئی ہے جانچ پڑتال کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت متعددامیدوارڈیفالٹرزنکل آئے اسی طرح سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نیب زدہ نکلیں جانچ پڑتال کے عمل کاآج آخری روز ہے جس کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی مخصوص نشستوں پر اب تک پچاس سے زائد امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل ہوچکاہے۔