Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بے لوث خدمت کی اور تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا ،پرویز خٹک

پیر 18 جون 2018 21:00

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) نوشہرہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پانچ سال دور حکومت تباہ حال صوبے سے کرپشن اقرا باپروری لوٹ مار کا خاتمہ کرکے صوبے کی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کردیا اور تمام اداروں میں اصلاعات کردئیے یہاں تک کے صوبے کے مساجد کے آئمہ کیلئے وظائف مقر ر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عمل کیا جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید الاامین کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخواہ اور پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما پیرسید الامین نے اپنے خاندان اور ساتھیوںسمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں پرویزخٹک کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیااور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی اور تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا اور اسلام کی بھی خدمت کرتے ہوئے ناظرہ قران لازمی سود کے خلاف قانون سازی سمیت دیگر ایسے قوانین پاس کئے جس جو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست کے قوانین ہو سکتے ہیں اس موقع پر سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجود تھے پرویزخان خٹک نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد بھی عوام کے شمولیتی پروگراموں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے انہوں کہا کہ ہماری حکومت نے اپنی پانچ سالہ دور حکومت میں خیبر پختوںکواہ کو ایک مثالی صوبہ بنا دیا ہے اور عوام ہماری کارکردگی سے مطمین ہے کیونکہ سابقہ حکومتوں نے لوٹ مار اقرباپروری ور کرپشن کی انتہا کر دی تھی اور پاکستان میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات