آصف علی زرداری اور ناراض بزرگ رہنما عبدالحق بھرٹ کے درمیان معاملات طے پاگئے، ذرائع

پیر 18 جون 2018 21:20

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ناراض بزرگ رہنما عبدالحق بھرٹ کے درمیان معاملات طے پاگئے، ذرائع آصف علی زرداری نے بزرگ رہنما کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کہ بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کہ لئے راضی کرنے بھورٹی آئے تھے، عبدالحق بھرٹ نے برادری اور ہم خیال سیاسی دوستوں کیساتھ مشاورت کرکے آئندہ جمعہ اپنی دستبرداری کا یقین دلایا ہے تاہم میڈیا کوبتایا کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہوئی آصف زرداری میرا دوست ہیں اس لیئے ملنے آیا تھا اور ناہی میں ناراض ہوں جو مجھے منانے آیا تھا، میں آزاد امیدوار ہوں آگے دیکھیں گے کہ میرے ہمدرد میرے لیئے کیا فیصلہ کرتے ہیں ،یادرہے کہ ضلع نوشہروفیروز میں ہم خیال آزاد امیدواروں کی وجہ سے پی پی پی مسائل کا شکار ہے عبدالحق بھرٹ کی طرح ایک اور ناراض پی پی پی کے سابق ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالستار راجپراین ای211اور پی ایس35اور34سے آزاد امیداوار ہیں جن کے جلد گرینڈ ڈیموکریٹکس الانئس میں شمولیت کے امکان ہیں، نوشہروفیروز میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالستار راجپر کا کہنا تھا کہ پیراشوٹی لوٹوں، ضیا شاہی، پرویزمشرف باقیات کو ٹکٹیں دیکر پی پی پی نے شہید رانی کی روح کو ٹرپا کر رکھ دیا ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹوکے علم کو بلند کرنے کے لیئے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبدالستار راجپرآج محراب پور پہنچ کر گرینڈ ڈیموکریٹکس الانئس میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔