عوام نے موروثی اور ذاتی مفادات پر سیاست کرنے والوں کو اب مسترد کردیا ہے،میر احمد نواز کھوسہ

پیر 18 جون 2018 22:20

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 15 صحبت پور سے نامزد امیدوار میر احمد نواز کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام نے موروثی اور ذاتی مفادات پر سیاست کرنے والوں کو اب مسترد کردیا ہے پیپلزپارٹی پر آج بھی عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پانچ سالہ دور اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی ایسے نمائندوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی بنیادی سہولہات کے فقدان کے باعث عوام آج مشکلات سے دوچار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید مبارک باد پر ملنے والے مختلف قبائلی عمائدین معتبرین و معززین اور نصیرآباد کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا میر احمد نواز کھوسہ نے کہا کہ عوام ایسے نمائندوں سے اب بیزار ہوچکی ہے ہر بار عوام کو دھوکے میں رکھکر عوامی وسائل کو لوٹا گیا جس کے باعث آج عوام نے پھر سے پی پی پی کے پلیٹ فارم اور پارٹی منشور پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں انشائاللہ عوام کی طاقت اور پارٹی کے واضح مشور سے بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی انہوں نیکہا کہ جعفر آباد سمیت بلوچستان بھر میں پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی کے طور پر کامیابی حاصل کرے گی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور عوام اور سب کے سامنے ہے پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوامی مسائل پر ترجیحی دیکر ان کے حل کے لیے مختلف ترقیاتی پروگرام تشکیل دیئے خواتین کے حقوق اور ان کی مشکلات کے پیش نظر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت علاقوں کی تعمیر ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اہمیت دی پیپلزپارٹی ملک اور عوام کی نمائیندہ جماعت اور جمہوری پارٹی ہے جس کا وژن عوام کی خدمت رہا ہے اب بھی اس وژن کو آگے جاری رکھیں گے۔