اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا۔ اشتر اوصاف نے 29مارچ 2016ء کو اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اشترا اوصاف نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میں عام انتخابات کے تناظر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اشتراوصاف نے کہاکہ میں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر استعفے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل کہ کوئی سیاسی جماعت انتخابات پر اثرانداز ہونے کا اعتراض اُٹھاتی، کسی سیاسی جماعت کے اعتراض سے قبل ہی میں نے یہ اقدام اُٹھایا۔ جمہوریت کی مضبوطی اور منتقلی آئین کا اہم جزو ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری موجودگی کی وجہ سے انتخابات میں شفافیت پر سوال اُٹھایا جائے۔ شفاف انتخابات میں رکاوٹ کا تاثر دور کرنے اورانتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستعفی ہوا ہوں۔