خالد شاہ کی حادثے میں ہلاکت افسوسناک ہے، سید شہزاد اختر

بدھ 20 جون 2018 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید خالد شاہ کے ٹریفک حادثے میں ہلاکت افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں سید خالد شاہ کیلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سید شہزاد اختر نے مرحوم خالد شاہ کی پرائیوٹ اسکولز کیلئے کی گئی 40سالہ خدمات کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے کہا ہے کہ خالد شاہ ایک اچھے انسان تھے اور ان کی پرائیویٹ اسکولز کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں پیک کے عہدیداران جواد حیدر نقوی،غلام محی الدین، شاہ جہاں، نصیر الدین، ملک سجاد، ظفر، رفیق، احمد خان، وقاص، اعجاز، مزمل شاہ، وارث شاہ، شکیل، طاہر، خلیق، رشید، اسلم، یونس بلوچ،فہدشریف،رضا آفریدی، فرحان، ہدایت اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس کے اختتام پرمرحوم سید خالد شاہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ان کے دوبیٹوں، بیٹی اور اہلیہ کیلئے بھی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :