مسلم لیگ نون لیڈیز ونگ سندھ کی صوبائی سابق رہنماء زینت شیخ پیپلزپارٹی میں شامل

بدھ 20 جون 2018 18:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و این اے 208خیرپور ون کے امیدوار سید غوث علی شاہ کی قریبی سیاسی ساتھی ومسلم لیگ نون لیڈیز ونگ سندھ کی صوبائی سابق رہنماء زینت شیخ نے غوث علی شاہ کی سیاسی وفاداریوں کو خیر آباد کرکے پیپلز پارٹی کے بزرگ سیاست دان سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پی ایس 26کے نامزد امیدوار سید قائم علی شاہ سے خصوصی ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع صغریٰ مجید نے بھی سیاسی وفاداریاں پیپلز پارٹی سے نتھی کرلی ہیں ۔