الیکشن ٹریبونل میں 20 اپیلیں دائر ہوئیں، پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے،صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ

بدھ 20 جون 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل میں بدھ کے روز 20 اپیلیں دائر ہوئیں، جن میں سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ان امیدواروں میں پی بی 12 نصیرآباد کے نظام دین، پی بی 16 جھل مگسی کے اورنگزیب مگسی، پی بی 12 نصیر آباد کے محمد قاسم، پی بی 11 نصیر آباد کے سائیں بخش اور این اے 260 نصیر آباد کے نصر اللہ شامل ہیںان اپیلوں کے فیصلے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے ٹریبونل میں ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں 22 جون تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔