نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف ادیبہ بشریٰ رحمن کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 20 جون 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معروف ادیبہ و ناول نگار بشریٰ رحمن کے شوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف شاعر و ادیب مہدی مسعود کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔