جئے سندھ محاذ کے مرکزی وائس چیئرمین غلام سرور خشک گرفتار

بدھ 20 جون 2018 20:50

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جئے سندھ محاذ کے مرکزی وائس چیئرمین غلام سرور خشک کورینجرز اور قانون نافد کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا، جسقم رہنما کے بیٹے سراج خشک نے اپنی والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدھ کی رات کو تین بجے کے وقت رینجرز، قانون نافد کرنے والے اہلکاراور پولیس کی بھاری نفری گھر کے دروازے تھوڑ کر گھر داخل ہوگئے اور تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد ان کے والد کو اپنے ساتھ لے گئے ہے ، جسقم رہنما کی گرفتاری کی ٹھٹھہ کے کسی بھی پولیس تھانے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :