مشتاق یوسفی دنیائے اردو ادب کے درخشندہ ستارے تھے، اردو ادب کیلئے مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں، بلاول بھٹو

بدھ 20 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشتاق یوسفی دنیائے اردو ادب کے درخشندہ ستارے تھے۔ اردو ادب کے لیئے مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے اردو ادب کا ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہیں۔