میری ویڈیو بنا کے جلدی سے بھیج دینا،شہباز شریف کا ویڈیو بنانے والے صحافی پر طنز

سر وہ کافی وائرل ہوئی تھی ،اگلی بار آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا،صحافی کا جوابی وار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 21:19

میری ویڈیو بنا کے جلدی سے بھیج دینا،شہباز شریف کا ویڈیو بنانے والے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جون 2018ء) :میری ویڈیو بنا کے جلدی سے بھیج دینا،شہباز شریف نے ویڈیو بنانے والے صحافی پر طنز کر ڈالا۔صحافی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ سر وہ کافی وائرل ہوئی تھی ،اگلی بار آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا۔تفصیلات کے مطابق ہر سیاستدان جب اقتدار میں آنا چاہ رہا ہوتا ہے تو وہ عوام کے دل موہنے کے لیے پروٹوکو ل نہ لینے کے ہرے باغ عوام کو دکھاتا ہے مگر جیسے ہی اقتدار کی مسند قدموں تلے آ جاتی ہے تو وہی پروٹوکول کی نفی کرنے والا سیاستدان بادشاہ سلامت کی طرح 30یا 40گاڑیوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے دندناتا پھرتا ہے۔

تاہم یہی سیاستدان جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو اگلے ملک کے قانون کی ایسے پاسداری کرتے ہیں کہ اپنے ملک کے شہریوں کو یقین نہیں آتا۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ ہمیں لندن کی سڑک پر بھی دیکھنے کو ملا ۔وہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جو پاکستان میں گاڑیوں کے غول در غول لئیے پھرتے ہیں اور اعلیٰ درجے کے پروٹوکول سے لطف اندوز ہوتے پھرتے تھے وہی جب اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے تو عام شہریوں جیسا روپ اختیار کر لیا۔

گاڑیوں کے جھرمٹ میں پھرنے والے خادم اعلیٰ لندن کی سڑکوں پر سڑک پار کرنے کے لیے بھاگتے نظر آتے ہیں۔لندن میں بھاگ کر سڑک پار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جب آج سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آگے بڑھے تو ایک صحافی انکی ویڈیو بنانے لگے ۔

اس پر شہباز شریف نے صحافی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جلدی سے میری ویڈیو بنا کر پاکستان بھیج دینا۔جس پر صحافی نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ سر گزشتہ ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی ،آپ دوبارہ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا،جس پر شہباز شریف نے دوبارہ اپنے الفاظ دہرائے کہ میری ویڈیو بنا کر پھر سے بھیج دینا،جس پر وہاں موجود افراد قہقے لگا کر ہنسنے لگے،آپ بھی ویڈیوملاحظہ کریں۔