میاں صاحب نے ہماری بات نہیں سنی، آج میاں صاحب کی حالت سب کے سامنے ہے،نوابزادہ خالدخان مگسی

بدھ 20 جون 2018 21:40

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نوابزادہ خالدخان مگسی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کومیں نے باربارکہاکہ میاں صاحب آپ سیاست کریں،کارکن ورکرز اوررہنماوں کواہمیت دیں اُن سے ملاقاتیں کریں یہ سرکاری سسٹم درست نہیں ہے لیکن میری بات نہ سنی گئی آج میاں صاحب کی حالت سب کے سامنے ہے،ہماری کوشش ہے کہ مرکزسے اپنے حقوق حاصل کرسکیں اِس لیئے ہم سب نے سوچاکہ کسی بڑی جماعت کے پیچھے چلنے سے ہماری نمائندگی نہیں ہوگئی اِس لیئے ہم سب نے ملکربلوچستان عوامی پارٹی کی بنیادرکھی۔

(جاری ہے)

یہ پارٹی بلوچستان عوام کی حقیقی سیاسی جماعت ہے سیاسی لوگ پارٹی میں جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں بلوچستان عوام کی نظریں بلوچستان عوامی پارٹی پر لگی ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ این ای260نصیرآباد،کچھی،جھل مگسی کے نامزد امیدوارنوابزادہ خالدخان مگسی نے کہاکہ ملک میں امن بحال کرنے میں پاک فوج کی بیشمارقربیانیاں شامل ہیں، ہماراصوبہ بھی ایف سی کی وجہ سے پرامن بن گیاہے مشکل وقت میں سب سے پہلے ہماری مددکے لیئے پاک فوج پہنچ جاتی ہے ہمیں اپنے اداروں کی عزت اوراحترام کرنے کی ضرورت ہے،خالدمگسی نے کہاکہ ووٹرز اورامیدوار دونوں میںسچ بولنے اورسننے کی حوصلہ ہوناچاھیئے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے نہ کی جائیں توبہترہوگاشدیدگرمی ہے ووٹروں کومشکلات کاسامناضرورہوگاہم تمام بندوبست کریں گے تاکہ ووٹرزباآسانی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرکے واپس اپنے گھرپہنچ سکیں۔