ملک کی ترقی صرف نظام مصطفی ؐ میں ہے ، پاک فوج کی نگرانی الیکشن کروانا خوش آئند ہے ، مفتی محمد حیات

بدھ 20 جون 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی نگرانی الیکشن کروانا خوش آئند ہے ملک کی ترقی صرف نظام مصطفی ؐ میں ہے غربت بے روزگاری،جہالت ،عریانی ،فحاشی ،بے حیائی، لوٹ، کھسوٹ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے قوم ختم نبوت کے غداروں کو مسترد کردے گی غریب ،غریب تر ہوتا جارہا ہے ،امراء کے خزانوں کا کوئی حساب نہیں صالح، دیانت داراور مخلص قیادت ہی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا گیاہم مایوسیوں کو ختم کر کے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے ذریعہ قوم کی محرومیاں دور کریں گے