بلوچ قوم اور بلوچستان کا نقصان کرنے والوں نے صرف اپنی ذاتی پہچان بنا ئی،جام کمال خان

پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے منسلک ہے، سربراہ بی این پی کا جلسے سے خطاب

بدھ 20 جون 2018 22:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کا نقصان کرنے والوں نے صرف اپنی ذاتی پہچان بنائی بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کیا جلسوں میں تقاریر اور خالی نعروں اور حکومتیں چلانے میں کافی فرق ہوتا ہے،پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے منسلک ہے اور ہم ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد پر ترقی پذیر پاکستان کا نعرہ دیتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی رنگ،نسل،قوم قبیلوں کی تعصبات سے پاک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع خضدار کے زیر اہتمام دورانی ہاوس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین و حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد دورانی،حلقہ این ای269 خضدار سے نامزد امیدوار میر خالد خان بزنجو،میر فیاض احمد زنگیجو،سماجی کارکن و پارٹی کے رہنماء ہماء رئیسانی،ماسٹر عبدالخالق غلامانی،ٹکری بشیر احمد جتک،جاوید احمد سوز،اور دیگر نے خطاب کیا آغا شکیل احمد دورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام ہمیں موقع دیں ہم بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کر کے،یہاں امن قائم کر کے خوشحالی لائیں گے سابق حکمرانوں نے بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کیا