رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ،

20 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم

جمعرات جون 15:05

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ر ہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے خلاف تھانہ نیو ٹان اورسولجربازارمیں مقدمات درج ہیں جن کے خلاف انہوں نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ عدالت نے فاروق ستار کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔