Live Updates

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

کپتان 24 جون کو میانوالی میں جلسے سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولت حاصل کرلی گئی

جمعرات 21 جون 2018 18:40

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی‘ کپتان 24 جون کو میانوالی میں جلسے سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولت حاصل کرلی گئی ہے جبکہ انتخابی نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

24 جون کو عمران خان میانوالی میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور ، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کریں گے۔ پی ٹی آئی نے وقت کی قلت کے باعث ہولوگرام ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک ہی وقت میں کئی شہروں میں جلسے کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

24 جون کو میانوالی سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے اختتام پر آخری جلسہ کراچی یا اسلام آباد میں کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور کا بھی اعلان کرے گی جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کیلئے نعرہ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی 272 حلقے ایک امیدوار ،ووٹ خان کا کے انتخابی نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی،اس سلسلے میں ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات