سرگودھا ،ْ نامعلوم افراد نے 38 سالہ شخص کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں نامعلوم افراد نے 38 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔اور مقتول کی نعش کھال میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

جس کو کڑانہ پولیس نے پل راجباہ چک 102 جنوبی سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق چک 102 جنوبی کا ظفر اقبال موٹرسائیکل پر پل111 سے گھر جا رہا تھا جسے نامعلوم افراد نے پسٹل سے گولی مار کر قتل کر دیا اور نعش کھال میں پھینک کر فرار ہو گے۔پولیس تھانہ کڑانہ نے اطلاع پر مقتول کی نعش برامد کر کے تفتیش شروع کر دی۔