ْراولپنڈی، اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

جمعرات 21 جون 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش چکوال 26، نور پور تھل 25، بہاولنگر20، سرگودہا (سٹی14، ایئرپورٹ11)، بھکر10، بہاولپور (سٹی09، ایئرپورٹ04)، اسلام آباد (سیدپور)، جوہرآباد07 سیالکوٹ(ائیرپورٹ05، سٹی01)، ٹوبہ ٹیک سنگھ05، گجرات 02، کاکول23، لوئردیر04، ڈی آئی خان، بالاکوٹ02، راولاکوٹ12، مظفرآباد 05، گڑھی دوپٹہ03، مظفرآباد 02، بگروٹ06 اور استور میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، نوکنڈی 47، دادو 46، تربت، جیکب آباد اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔