جناح یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی تین طالبات کو ڈگری جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

ہم نے 2 سال کا ڈگری پروگرام مکمل کیا ہے لیکن اسکے باجود بھی ہمیں ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طالبات کی درخواست

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جناح یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی تین طالبات کو ڈگری جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں طالبات کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہم نے 2 سال کا ڈگری پروگرام مکمل کیا ہے لیکن اسکے باجود بھی ہمیں ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں۔

۔

(جاری ہے)

جس سے ہمارا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے اور ہم کسی اور اور کورس میں داخلہ بھی نہیں لے سکتی ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جناح یونیورسٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کس قانون کے تحت ڈگریاں روک رکھی ہیں۔۔۔دوران سماعت جناح یونیورسٹی کے وکیل عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے جس پر عدالت نے جناح یونیورسٹی کو طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔