ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میئر کراچی وسیم اختر
جمعرات 21 جون 2018 20:40
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز میں عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی اور سابق سٹی کونسلر مظفر احمد ہاشمی اور دیگر کے انتقال پر کونسل نے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے حنیف سورتی، عارف خان ایڈوکیٹ، صاحب خان جسکانی، رفعت ایڈوکیٹ، تاج الدین صدیقی اور انجینئر محمد عامر نے مشتاق احمد یوسفی کی اردوادب کے لئے خدمات کے اعتراف میں کراچی کی کسی سڑک ، پارک، لائبریری، اسپتال یا ریسرچ سینٹر کو ان کے نام سے موسوم کرنے کی تجویز پیش کی۔ بعد ازیں اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان اور میئر کراچی وسیم اختر کو آئل ٹینکرز کی شہر سے منتقلی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ کراچی کے شہری ایک طویل عرصے سے اس بات کے خواہش مند تھے۔ اجلاس نے فریئر ہال کی دیکھ بھال اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور گارجین بورڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے اور نہر خیام پروجیکٹ کی ترقی ، دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور P.A.N.I کے درمیان معاہدے پر مبنی قراردادوں کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ان قراردادوں کے حوالے سے کہا کہ معاہدوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت کے سیکریٹری اور واٹر بورڈ کے نمائندے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ چارجڈ پارکنگ کے تحت شہر کے 24 مقامات پر چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی برائے سال 2018-19ء کے ٹھیکے کی ڈسٹرکٹ کی سطح پر منظوری کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد اپوزیشن اراکین کے اعتراض کے بعد چارجڈ پارکنگ کمیٹی کو اس ہدایت کے ساتھ ارسال کردی گئی کہ ایک ماہ میں اس پر اپنی رپورٹ کونسل میں پیش کرے۔ اجلاس کے دوران میزانیہ برائے سال 2016-17ء اور 2017-18ء کے دوران اب تک مکمل کئے جانے والے منصوبوں اور معاہدات کی توثیق و تائید کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے 50 لاکھ اور اس سے زائد منظور کی جانے والی رقوم کی منظوری دی گئی جبکہ میئر کراچی کے احکامات کے تحت مختلف مدات میں کی جانے والی ضروری ردوبدل کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹریٹ ٹرمینلز کے روزمرہ اخراجات کے لئے ایمپریسٹ اکائونٹ سے متعلق معاملے پر مالیات کمیٹی / محکمہ مالیات سے رائے حاصل کرکے اس کی روشنی میں معاملہ کونسل کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ متعلقہ محکمے کو واپس ارسال کرنے کی منظوری مبنی قرارداد کی بھی اتفاق رائے سے بھی منظوری دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.