شہیدوں کی زندگی کا ہم جشن مناتے ہیں ماتم نہیں کرتے، محترمہ بے نظیر بھٹو کا ترجمان رہنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے، فرحت اللہ بابر

جمعرات 21 جون 2018 22:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ شہیدوں کی زندگی کا ہم جشن مناتے ہیں ماتم نہیں کرتے، محترمہ بے نظیر بھٹو کا ترجمان رہنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

بینظیر بھٹو جب پیدا ہوئیں تو شناخت پاکستان تھا، محترمہ جب شہید ہوئیں تو وہ پاکستان کی شناخت بن چکی تھیں۔ ہمارے نوجوان چیئرمین کے ہاتھ میں پارٹی کی بھاگ دوڑ ہے۔ یہاں سے صرف ایک پیغام جانا چاہیے کہ 25 جولائی کو تیر پر ٹھپا ہو۔