ایم ایم اے کے نامزد امیدوار لبرل طبقوں کو شکست سے دوچار کرینگے،مولانا صلاح الدین

جمعرات 21 جون 2018 23:00

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات واین اے 263 کے نامزد امیدوار مولانا صلاح الدین نے انتخابات کے سلسلے میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جنرل الیکشن 2018 ء ایک اہم الیکشن ثابت ہونگا کیونکہ اس میں لبر ل اور بے دین طبقوں کو ایم ایم اے کے نامزد امیدواران ملک گیر شکست سے دوچار کرینگے انہوںنے مزیدکہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک دینی جماعت ہونے کے ناطے اس میں کسی بھی قسم کی بے دینی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اسلام نے ہمیں ہرا س عمل سے ممنوع قرار دیاہیں جو اسلام کے برخلاف ہوآج جمعیت علماء اسلام کی سیاست قوم پرستوں اور لبرل وبے دین وطاغوتی قوتوں کیلئے جان وبال بن گئی ہے کیونکہ جمعیت علما ء اسلام نے ہمیشہ ایک ہی نعرہ لگایاہیں کہ خدام کی زمین پر خداکا نظام جس میں کہیں بھی قوم پرستی کی گنجائش نہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام کے چھتری تلے تمام اقوام ایک جیسی ہیں جس میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں ہے