رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ

جمعہ 22 جون 2018 09:40

رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 443.43 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں35.42 ملین ڈالر یعنی7.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔