اداکاروں کو سنجے دت اور سلمان خان کی طرح حقیقی ہونا چاہیئے، رنبیر کپور

جمعہ جون 14:53

اداکاروں کو سنجے دت اور سلمان خان کی طرح حقیقی ہونا چاہیئے، رنبیر کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ اداکاروں کو سنجے دت اور سلمان خان کی طرح حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے جیسے وہ پردہ اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی زندگیوں سے بطور اداکار اور شخصیت حقیقت پسند ہونا سیکھا ہے، دونوں اداکار زبردست سپرسٹارز ہیں انہوں نے غلطیاں بھی کی ہیں مگر انکی قمیت بھی ادا کی ہے ، دونوں اداکار پردہ اسکرین پر جیسے دکھائی دیتے ہیں ہیں حقیقی زندگی میں بھی ویسے ہی ہیں وہ اگر غلطیاں کرتے ہیں تو اس کا ازالہ بھی کرتے ہیں۔ رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔