سرگودھا میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں

پولیس واقعات کے فوری مقدمات درج کرنے کی بجائے ملزمان کو تلاش کر کے گرفتاری کروانے کی ترغیب دینے لگی

جمعہ 22 جون 2018 15:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سرگودھا میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔پولیس واقعات کے فوری مقدمات درج کرنے کی بجائے ملزمان کو تلاش کر کے گرفتاری کروانے کی ترغیب دینے لگی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کی بالا مارکیٹ سے 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے محمد رفیع سے 35 ہزار کی رقم چھین لی اور جاتے ہوئیڈی وی آر کیمرے اور سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گے۔

اسی طرح سٹون کریشر مارکیٹ 119 جنوبی میں تین مسلح ڈاکوووں نینصراللہ کے منشی عمر دراز سے نصف لاکھ کی رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگے۔جبکہ نواحی چک 136 جنوبی میں چور بشیر احمد کے گھر سی3 لاکھ کی رقم اور ڈیڑھ لاکھ کے طلائی زیورات لے گے اور موبائل فون چھوڑ گے۔

(جاری ہے)

سرگودھا لاہور روڈ کے علاقہ مڈھ رانجھا میں نامعلوم چور ایک ہی رات 4 افراد شاہد،امیر،فتح محمد اورممتاز کے گھروں کا صفایا کر گے۔

جن میں چوروں نے گھروں کے تالے اور ممتاز کے گھر کی چھٹ پھاڑ کر نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکل،اور قیمتی سامان نکال لیا اور فرار ہوگے۔تھانہ سٹی فراڈ کیس کے مدعی نعیم احمد نے بتایا کہ پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے پولیس ملزمان کو ٹریس کر کے حوالے پولیس کرنے کی ترغیب دیتی ہے جس سے سائل تھک ہار کر پیروی چھوڑ دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔