سرائے نعمت خان روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس اور جیپ کے تصادم میں ڈرائیور سمیت 8 افراد شدید زخمی

جمعہ 22 جون 2018 15:19

ہری پور۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سرائے نعمت خان روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس اور جیپ کے تصادم میں ڈرائیور سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، ہری پور کی جانب سے سواریاں لیکر جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس اور سرائے نعمت خان کی جانب سے جانے والی جیپ نانگے بابا کے ڈیرے کے قریب ٹکرا گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھینڈہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سرائے نعمت خان روڈ پر پھرہالہ نانگا بابا کے ڈیرے کے قریب ہری پور کی طرف سے آنے والا ٹیوٹا ہائی ایس اور مخالف سمت سے جانے والی جیپ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اور موقع پر موجود افراد نے فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ڈھینڈہ پہنچا یا دیا جہاں شدید زخمی ڈرائیور سمیت دیگر افراد کو طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :