Live Updates

تحریک انصاف کا عام انتخابات کے لیے نیا پوسٹر تیار

نئے پوسٹر پر ’272 حلقے ایک امیدوار‘ کا نعرہ درج

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 15:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جون 2018ء) ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 25جولائی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی پارٹیاں زور و شور سے تیاریاں بھی کر رہی ہیں۔جب کہ کارکنان تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے نئے نعرے بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے بھی عام انتخابات کے لیے نیا پوسٹر تیار کروا لیا۔

پوسٹر میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ’272 حلقے ایک امیدوار‘۔پوسٹر میں تحریک انصاف کا جلسہ،قومی ترانہ بھی شامل ہے جب کہ بلے کی تصویر قومی ترانے کے سائے تلے بنا ہوا ہے،جو کہ ملک کے وقار کو بلند کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ’بلا‘ ہے۔عمران خان نے اس پوسٹر کے ذریعے سب کو پیغام دیا ہے کہ پورے ملک کے 272 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے تحریک انصاف کے تمام کارکنان بلے پر مہر لگائیں۔اور تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں۔پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی عمران خان کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں متحرک نظر آتی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے تحریک انصاف نے 'دو نہیں ایک پاکستان' کا نعرہ بھی لگایا تھا۔پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف دوہزار اٹھارہ کے انتخابی میدان میں دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان کے نعرے سے میدان میں اترے گی۔

کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے لاہور میں نئے لوگو اور نئے نعرے کی رونمائی کی تھی۔۔ پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ کے لیے نیا نعرہ اور لوگو متعارف کروایا تھا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف اس بار انتخابات میں جیت کے لیے پر امید ہے اور اس کے لیے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق بھی اس بار تحریک انصاف کا جیت کے لیے پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات