جہانگیرترین اورشاہ محمود قریشی ایک بارپھرآمنے سامنے؟
شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا،میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں،الیکشن جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے،نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہےنہ کوشش کررہا ہوں۔رہنماء پی ٹی آئی جہانگیرترین کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 جون 2018 16:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا۔
جہانگیرترین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست ہم نے پاکستان میں شروع کی۔ہم دھرنے کی سیاست کوبرا نہیں سمجھتے ہیں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام ہے کہ اثاثوں کی تصدیق بھی کرے۔ نوازشریف سرکاری جہازاستعمال کرتے تھے۔ عمران خان جس جہازمیں عمرےپرگئے وہ سرکاری نہیں تھا۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ ٹھکرائی، قومی اسمبلی کی نشست ٹھکرائی، نظریے کا سودا کرنے کیلئے یہ سب نہیں ٹھکرایا۔ انہوں نے ایک سوال آپکی اورجہانگیرترین کی سردجنگ سے پارٹی کونقصان ہورہاہے؟ کے جواب میں کہا کہ خدا کو حاضر ناظرجان کرکہتا ہوں جہانگیرترین سےکوئی جھگڑا نہیں۔ جوکھیل میں ہی نہیں، الیکشن ہی نہیں لڑسکتا، الیکشن گیم سےباہرہے اس سے کیوں جھگڑوں؟ مجھے ان کارکنوں کا احساس ہے جو احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کارکن کررہےہیں میں تو نہیں کرارہا۔ ایسا کون کررہا ہے؟ کون انکی سفارش کررہا ہے؟ کون ملاقاتیں کراتا ہے،وہ کیوں اون نہیں کرتے؟ ان میں اتنی اخلاقی جرات کیوں نہیں کہ مانیں کہ ہم سکندر بوسن کو لارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کسی رشتہ دار کو اپنے نظریے پر فوقیت نہیں دوں گا۔حق مانگنا ہر کسی کا حق ہے فیصلہ کرنا پارٹی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرےگی۔ عمران خان فیصلہ کریں گے خوا وہ میرےعزیزکے حق میں ہویا خلاف ہو۔ درخواست دینا، دلائل دینا ہر کسی کا حق ہے، فیصلہ تسلیم کرنا پارٹی کا ڈسپلن ہے۔ کہنے کاحوصلہ ہونا چاہیے کہ سکندربوسن کوکون لانا چاہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ جٹ بی بی کو صوبائی ٹکٹ کس نےدلوایا،کیامیں نے دلوایا؟ عائشہ جٹ کو ضمنی الیکشن کس نے لڑوایا؟ کیا میں نے لڑوایا؟ شاہ محمود نے مزید کہا کہ میں تو عائشہ کے ضمنی الیکشن میں بھی موجود نہیں تھا۔ حقائق کو حقائق بنا کر پیش کریں۔ نذیر جٹ نے اگر بات کی ہے تو اپنے بل بوتے پر کی ہے۔ نذیرجٹ کی اپنی ایک سوچ،سیاسی حیثیت اور ایک نام ہے۔ میری اس میں کوئی شرارت نہیں ہے۔ نہ بدنیت ہوں نہ شرارتوں کا عادی ہوں،سازشی مزاج کا بندہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہےاللہ دلوں کے رازجانتا ہے،اللہ حقائق پہچانتا ہے۔ میں آپ سے فریب کرسکتا ہوں،کیا اللہ سے کرسکتا ہوں؟ کیا میں اللہ سے جعلسازی کرسکتا ہوں؟مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.