چنیوٹ ،ْمیونسپل کمیٹی آفس سے نکلنے والی گاڑی نے گداگر کو روند ڈالا،

گداگراصغرتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 22 جون 2018 17:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) میونسپل کمیٹی آفس سے نکلنے والی گاڑی نے گداگر کو روند ڈالا۔گداگراصغرتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے گیٹ سے چند قدم کے فاصلے پر بیٹھے گداگر کو امیر زادے کے ڈالے نے بیدردی سے کچل دیا۔بھیک مانگنے والیاصغر کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،امیر زادہ گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ واقعہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے میونسپل کمیٹی عملہ و افسران نے گاڑی بارے لاعلمی کا اظہارکردیا،سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے انکارکر دیا۔گداگر کو کچلنے والی گاڑی میونسپل کمیٹی ہی کی ملکیت ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی آفس کے قریب بیٹھے بھکاری محمد اصغر کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ۔اصغر کو کچلنے والے امیر زادے کی تلاش کیلئے عینی شاہدین کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :