الیکشن سے قبل سندھ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کا صفایا ہوگیا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعہ جون 17:59

الیکشن سے قبل سندھ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کا صفایا ہوگیا ہے، حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سنائب صدر و پی ایس 99کے نامزد امیدوار حلیم عادل شیخ ، این اے 242کے امیدوار سیف الرحمان کا حلقے کے مختلف علاقوں، جمالی گوٹھ، لاسی گوٹھ، وارڈ نمبر4، ترین آباد، جنت گل ٹائون،پختون چوک، راجپوت محلہ سمیت دیگر علاقوں میں منعقد کی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار و کارکن بھی موجود تھی، جبکہ حلقہ کے مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح گزشتہ کئی سالوں میں کراچی پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو لوٹا ہے اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کراچی کو روشنیوں کو شہر بنا کر دکھائی گی، انہوں نے کہا حلقہ پی ایس 99کی عوام کو سو دن میں بنیادی سہولیات فراہم کرا ئوں گا، انہوں نے کہا اب حلقہ کی عوام خود کو اکیلا نہ سمجھے ہر مسائل پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل سندھ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کا صفایا ہوگیا ہے، کرپٹ سیاستدانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام جاگ چکی ہے اور نامزد امیدوار کی رستہ روک کی جارہی ہے انہوں نے کہا عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے آج عام آدمی بھی اپنے حق کی بات کرتا ہے جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، اب ان چور سیاستدانوں کو عوام حلقہ میں آنے بھی نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز ، زرداری جیسی سیاست کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام خراب ہوا، اور قوم کو مقروض بنایا دیا گیا ہے، قوم کبھی بھی ایسے چوروں جکو معاف نہیں کرے گی ، ان کو حساب ضرور ہوگا۔