کنگنا رناوت اور راج کمار رائو فلم مینٹل ہے کیا کی لندن میں عکسبندی میں مصروف

جمعہ جون 19:07

کنگنا رناوت اور راج کمار رائو فلم مینٹل ہے کیا کی لندن میں عکسبندی میں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائو فلم مینٹل ہے کیا کی لندن میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائو ہدایتکار پراکاش کولا مودی(((Prakash Kovelamudi) کی نفسیاتی تھرلر فلم مینٹل ہے کیا کی لندن میں عکسبندی میں مصروف ہیں، دونوں اداکاروں کی ہدایتکار پراکاش کولا مودی اور پروڈیوسر ایکتا کپور اور دیگر ٹیم کے ہمراہ فلم کے سیٹ پر عالمی سیلفی کے دن کے موقع پر بنائی گئی مختلف سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن میں تینوں نے چہروں پر مزاحیہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔۔