صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کاانعقاد ہماری قومی ذمہ داری ہے،چیف سیکرٹری پنجاب

جمعہ 22 جون 2018 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کاانعقاد ہماری قومی ذمہ داری ہے جس پر صوبے کی انتظامیہ پورا اترے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر میں تعینات ہونے والے ضلعی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے ایک مشترکہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ویڈیو لنک کے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی، اپنے خطاب میں چیف سیکرٹری پنجاب نے آئندہ عام انتخابات تک انٹیلی جنس نظام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتخابات سے قبل اور انتخابات کے موقعہ پر صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، ڈی جی کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے اور صوبے میں متوقع سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔