ہالینڈکی پارلیمنٹ میںگستاخانہ خاکوںکی نمائش مسلمانوں کے دین و ایمان کی توہین ہے ، عبداللطیف خالد چیمہ

عالمی برادری اس قسم کے مذموم اقدام کوروکے اوردنیا میںبدامنی پیداکرنے والے اقدامات کوخلاف قانون قراردیاجائے ، سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان

جمعہ 22 جون 2018 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ہالینڈکی پارلیمنٹ میںگستاخانہ خاکوںکی نمائش کے اعلان کومسلمانوںکے دین وایمان کی توہین اوردنیاکے امن کوخراب کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس قسم کے مذموم اقدام کوروکے اوردنیا میںبدامنی پیداکرنے والے اقدامات کوخلاف قانون قراردیاجائے ۔

لاہور سے چیچہ وطنی روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیغمبر امن ،محسن انسانیت ﷺ پر تنقید کرنا یاان کے توہین آمیز خاکے بنانا کون سی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پہل یہ کام قادیانیوں نے کیا تھا اب بھی قادیانی کائنات میں جناب نبی اکرم ﷺ کے بدترین گستاخ ہیں اور وطن عزیز کے خلاف گھنائونی سازشوں میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںعبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز دفترمرکزیہ احرارنیومسلم ٹائون لاہور میںاپنی جماعت کے مرکزی رہنمامیاںمحمداویس اور قاری محمد قاسم بلوچ سے تنظیمی وجماعتی امور پرصلاح مشورے کئے اور30جون کوجماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ ملتان کے حوالے سے غوروخوض کیا،اس اجلاس میںتحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیاجائے گااورقومی انتخابات کے لئے احرار کی پالیسی وضع کی جائے گی۔