متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات

الیکشن کمیشن کو فاٹا انضمام کے بعد فاٹا قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا

جمعہ 22 جون 2018 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کی۔ متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن کو فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کے لئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے متحدہ قبائل کو آگاہ کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر فاٹا کی 16 سیٹوں کی حلقہ بندیاں مکمل کریگا۔یہ حلقہ بندیاں الیکشن ایکٹ 2017 کے قوانین کے مطابق ہوں گی کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کو فاٹا کے علاقوں تک توسیع دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔